آفتھلمالوجکل سوسائٹی آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کا شاندار استقبال، لاہوری ناشتے سے ضیافت

آفتھلمالوجکل سوسائٹی آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کا شاندار استقبال، لاہوری ناشتے سے ضیافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آفتھلمالوجکل سوسائٹی آف پاکستان کے نئے عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، ساتھ ہی عہدیداران کے لیے لاہوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا. 

آفتھلمالوجکل سوسائٹی آف پاکستان کے موجودہ صدر پروفیسر محمد جاوید اقبال چوہدری، سابقہ صدر پروفیسر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (آئی ڈیپارٹمنٹ میو ہسپتال) اور پروفیسر آیمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے آفتھلمالوجکل سوسائٹی آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (آئی ڈیپارٹمنٹ میو ہسپتال) میں پُر تکلف لاہوری ناشتے کا اہتمام کیا.

اس موقع پر نو منتخب عہدیدارن جن میں الیکٹیڈ صدر پروفیسر ڈاکٹر قاسم لطیف چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ناصر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر میاں ارشد، خزانچی ڈاکٹر عرفان کرامت کے ساتھ نو منتخب ایگزیکٹو کونسل کے ممبران ڈاکٹر کاشف جہانگیر، ڈاکٹر سارہ ریاض، ڈاکٹر کاشف اقبال، پروفیسر میاں محمد شفیق، ڈاکٹر محمد علی حیدر، پروفیسر عبدالمجید ملک، پروفیسر ڈاکٹر سید رضا علی شاہ، ڈاکٹر عرفان مسلم، پروفیسر محمد حماد ایوب، ڈاکٹر قمر الاسلام لودھی، پروفیسر ہماء کیانی، پروفیسر طوبیٰ گل ملک، پروفیسر محمد طارق خان، ڈاکٹر شمشاد علی، ڈاکٹر فہد کمال اختر، پروفیسر عمران اکرم اصحاف، ڈاکٹر شہزاد سعید، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل سرور، ڈاکٹر عدیل چودھری رندھاوا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے شرکت کرتے ہوئے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے عہدے داران پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد آسی، پروفیسر ڈاکٹر سلیم اختر کا شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے منصوبوں اور کاموں پر تبادلہ خیال کیا.
شرکاء نے پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر محمد معین کی پر تکلف اور لاہور کے روایتی ناشتے سے تواضع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعوت و طعام محض آپس میں ملنے، محبتوں کے رشتوں کو مضبوط کرنے اور باہمی روابط کو تقویت دینے کا احسن ذریعہ ہیں۔ پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کا ناشتے کا اہتمام نئے عہدہ داران کی حوصلہ افزائی کی بھرپور کوشش ہے۔
پروفیسر آیمرائٹس، پروونشیل کوآرڈینیٹر پریوینشن آف بلائنڈنس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کی اس نیک نیتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضیافت کا اہتمام ایک انتہائی خوش آئند عمل ہے جو آفتھلمالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اندر موجود اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے کارگر ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آفتھالموجکل سوسائٹی آف پاکستان کی صدرات کا قلمدان پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کے پاس تھا جس میں ان کی گراں قدر خدمات ناقابل فراموش، نئے عہدہ داران کے لیے مشعل راہ ہیں۔