سجل علی کا اپنی حقیقی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف

سجل علی کا اپنی حقیقی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سجل علی، جو بہت سے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ن انہوں ے اپنی زندگی کے دو پہلو  بیان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ایک انٹرویو میں سجل علی نے اعتراف کیا کہ ان کے آن سکرین مختلف کرداروں کی اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ آف اسکرین بھی وہ اپنی ایک نجی پہچان رکھتی ہیں۔ سجل علی نےاعتراف کیا، "مجھے لگتا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہوں جتنا کہ اداکاری کرتے وقت ہوتی ہوں۔دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ شاید میں حقیقی زندگی میں بہت مضبوط ہوں جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے"سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ "اگر میں اپنے جذبات پہ قابو پا لوں تو میں اداکاری نہیں کر سکوں گی۔"سجل علی نے وضاحت کی کہ ان کی زندگی رولر کوسٹر کی طرح ہے کبھی خوش اور کبھی دکھی۔

 سجل علی  نے بتایا کہ ان کے پاس آنسو بہانے والے ڈراموں کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔ اداکارہ نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ بتایا کہ میری حس مزاح بہترین ہے،" سجل نے دعویٰ کیا، "یہ بات میرے قریبی لوگ اسے اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں بہت مزاحیہ ہوں ۔"  ان کا چنچل پہلو اکثر لوگوں کی توجہ کا باعث نہیں بنتااور  کسی کا دھیان نہیں جاتا ، جس سے بہت سے ناظرین سمجھتے ہیں کہ شاید میں ڈراموں میں نظر آنے والی دکھی لڑکی ہوں۔