ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری، روسی وفد آج پاکستان آئے گا

Petrol
کیپشن: Petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفدآج پاکستان پہنچے گا۔

روس اور پاکستان کے مابین پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق 18 سے 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہو گا۔ روس سے آنے والے وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔

پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے،  انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔