عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیدیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس آنے  کا عندیہ دے دیا۔

لاہور میں صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، نگران سیٹ اپ کے لیے قومی اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں، ہم اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض سے مل کر نگران سیٹ اپ بنالیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر اپنی پارٹی میں شامل کریں گے. 

 ان کا کہنا تھا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں،  باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی،  پنجاب میں نگران  وزیراعلٰی کے لیے وہ نام دیے جو ن لیگ کو قابل قبول ہوں، مجھے یقین ہے کہ مارچ اپریل میں الیکشن ہو جائیں گے، رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رات اسحاق ڈار نے پیٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئےگا، انہیں 2 ارب ڈالرکا قرضہ ملا اور 2 ارب ڈالر ترسیلات زر میں کمی بھی آگئی۔

 مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام کے سوال پر انہوں نےکہا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دھاندلی کے  بغیر  نہیں جیت سکتی، تحریک انصاف کی کراچی میں شکست کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھاندلی ہے۔