ویب ڈیسک: ایشز سیریز میں جیت کے جشن کی وائرل ویڈیو پر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور کپتان پیٹ کمنز نے ردعمل دیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ لڑکوں نے اپنی عام شیمپین کی تقریبات روک دیں تاکہ میں دوبارہ شامل ہو سکوں۔‘عثمان خواجہ نے لکھا کہ ’کھیل میں شمولیت اور بطور کھیل ہماری اقدار بہت اہم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔‘دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ عثمان مسلمان ہے اور شراب کے جشن میں اسے آنا پسند نہیں ہے تو میں نے بطور کپتان اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے جشن میں پوری ٹیم شامل ہو۔
If this video doesn't show you that the boys have my back, I don't know what will. They stopped their normal champagne celebrations so I could rejoin. Inclusivity in the game and our values as a sport are so important. I feel like we are trending in the right direction ???????????????? https://t.co/LrthzP9v2N
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) January 17, 2022
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا ، اور اُن کے ساتھ جشن منایا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب تبصرے کررہے ہیں۔