'' اسکلز فار آل پروگرام'' بیچ تھری کے لئے رجسٹریشن کا آغاز،کیسے اپلائی کریں؟ جانئے

Skills for all scholorship programme
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)  وزیراعظم کے نوجوان نسل کے لئے  خصوصی پروگرام '' اسکلز فار آل پروگرام'' بیچ تھری کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے  ۔ اس پروگرام کے تحت 250 سے زیادہ ٹیکنیکل پروگرامز میں 60 ہزار سے زیادہ اسکالر شپ دیئے جائیں گے اور ایک ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
اسکلز فار آل اسکالرشپ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں رجسٹرڈ اداروں میں تین  تا چھ ماہ کے دورانئے کے مختلف تکنیکی مہارتوں کے شعبوں میں کورسز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ اس وقت مختلف شعبوں میں ایک لاکھ کے قریب نوجوانوں پانچ ارب روپے کی لاگت سے تکنیکی کورسز کرائے جاچکے ہیں۔
 ہائی ٹیک کے شعبے میں سائبر اسکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (روبوٹکس)، آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مشین لرننگ اینڈ ڈیپ لرننگ)، ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سرٹیفیکیٹ) (UI/UC and web development) CIT( deisiging، نیٹ ورکنگ اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انڈسٹریل آٹومیشن میں کورسز کرائے جارہے ہیں جبکہ روایتی  شعبوں میں  فیشن اینڈ بیوٹی ، ویلڈنگ، کنسٹرکشن، میڈیا پروڈکشن، ہاسپٹیلٹی  اور پی سی بی ڈیزائننگ اینڈ فیبریکیشن کے شعبوں میں کورسز کرائے جارہے ہیں۔
درخواست دینے کا طریق کار
اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ سادہ اور کسی پیچیدگی کے بغیر ہے ۔
سب سے پہلے کمپیوٹر یا موبائل فون پر  (NAVTTC) یا kamyab jawan program کی ویب سائٹ کھولیں، ایپلیکیشن فارم پرکریں۔ اپنی تازہ ترین معلومات اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں۔ '' سیو'' کا بٹن دبائیں اور اس کے بعد بائیں ہاتھ پر موجود '' سبمٹ'' کا بٹن دبائیں۔
 اہلیت کیا ہونی چاہئیے
کورسز کے لئے کم از کم انٹرمیڈیٹ تعلیمی قابلیت ہونی چاہئیے جبکہ آپ کی عمر 18 سال سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ جبکہ اگر آپ اس سے پہلے اگر حکومت کے وظیفے پر پہلے کوئی کورس کرچکے ہیں تو آپ اس کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
اسکلز فار آل اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021 ہے جبکہ یہ ملک بھر میں کہیں بھی جمع کرائی جاسکتی ہے ۔