سٹی42 : وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کیساتھ جاری رکھی جائیں گی
صوبائی وزیر مراد راس نے وحدت روڈ پر قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50فیصد حاضری کیساتھ جاری رکھی جائیں گی بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری ساتھ ہوں گی ،سکولوں میں بچوں کی پچاسی فیصد ویکسی نیشن ہوچکی جبکہ اساتذہ کی ویکسی نیشن سو فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ اساتذہ کو قرآن پاک پڑھانے بارے تربیت دے رہے ہیں جن میں سے64 ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں ، انہوں نےکہا کہ نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے سکارف اور کیپ کو یونیفارم کا حصہ بنائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن حکام،محکمہ صحت سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری،برگیڈئیراسداور ویڈیولنک کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس اور ویکسی نیشن کی تازہ صورتحال اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء طالبات کی ویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہناتھا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 85فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 100فیصد بچوں کو جلدویکسینیٹ کردیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناکی صورتحال قابومیں ہے، پنجاب کی 57فیصد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی 4کروڑ60لاکھ سے زائد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ آبادی ، لاہوراور فیصل آبادمیں 31جنوری تک ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم فیزٹو جاری رہے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کوروناکی ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔ اومی کرون ویرئنٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہے۔