ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن سے پاک شفاف نیا پاکستان ہماری منزل ہے: صوبائی وزیر صنعت و تجارت

کرپشن سے پاک شفاف نیا پاکستان ہماری منزل ہے: صوبائی وزیر صنعت و تجارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس ہوا، اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پاک شفاف نیا پاکستان ہماری منزل ہے۔

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ادارے کی تنظیم نو کے پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی پیسیک میں رجسٹریشن کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ  کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

ادارے میں مؤثر اصلاحات لاکر اسے پوری طرح  فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹ کی سفارشات کی روشنی میں ادارے کی تنظیم نو کی جائے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ ادارے میں مؤثر اصلاحات لاکر اسے پوری طرح فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، کنسلٹنٹ کی سفارشات کی روشنی میں ادارے کی تنظیم نو کی جائےگی۔

 اجلاس میں سیکرٹری صنعت ندیم الرحمن، ایم ڈی پیسیک اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔