لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تب ہی احتجاج کرتے ہیں:عمران خان

لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تب ہی احتجاج کرتے ہیں:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پولیس عوام پر اس طرح گولیاں نہیں چلاتی جس طرح قصور اور ماڈل ٹاون میں معصوم لوگوں پر چلائی گئیں۔ جمہوریت میں معصوم عوام پر گولیاں نہیں چلائی جاتیں۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پولیس عوام پر اس طرح گولیاں نہیں چلاتی جس طرح قصور اور ماڈل ٹاون میں معصوم لوگوں پر چلائی گئیں۔ جمہوریت میں عوام پر گولیاں نہیں چلائی جاتی۔ عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور زینب قتل کیس میں مماثلت ہے، ماڈل ٹاؤن کی طرح قصور میں بھی پولیس نے نہتے شہریوں پر گولیاں اس طرح چلائیں جس طرح دہشت گردوں پر چلائی جاتی ہیں۔چند ماہ میں 11 لڑکیوں کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس سے پہلے بھی زیادتیوں کے واقعات ہوئے لیکن کسی کو بھی سزا نہیں ملی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ مجرموں کو سربراہ بنانے والی پارلیمینٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تب ہی وہ احتجاج کرتے ہیں تمام جماعتوں کو یہاں جمع کرنے پر قادری صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، اگر لوگوں کو انصاف مل جائے تو وہ احتجاج کیوں کریں گے؟ انہیں انصاف نہیں ملتا تب ہی وہ احتجاج کرتے ہیں ۔

  عمران خان نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب ارباز خان کی رپورٹ آج تک موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران نے من پسندی اور رقم کے عوض پنجاب پولیس میں بھرتیاں کیں، جو پولیس پیسے دے کر تعینات ہو وہ عوام سے پیسہ پورا کرتی ہے، میں پوچھتا ہوں شریف برادران 19 برس سے پنجاب میں طاقت بن کر رہ رہے ہیں انہوں نے پولیس کو ٹھیک کیوں نہیں کیا؟

عمران خان نے شہباز شریف کے مردان جانے کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ مردان جائیں اور وہاں کی پولیس پر تنقید کریں لوگ آپ کو ٹماٹر اور انڈے ماریں گے کیوں کہ وہاں کی پولیس بہت اچھی ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کے اعلان پر عمران خان نے کہا کہ میں شیخ رشید کی باتوں سے متفق ہوں  ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو اپنا سربراہ بنائے ، شیخ رشید کا استعفی والا آئیڈیا اچھا ہے اس بارے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا اور ممکن ہے ہم جلد شیخ رشید کو جوائن کرلیں۔