ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجودہ اپوزیشن کا مال روڈ پر پاور شو، حکومت وقت پر تابڑتوڑ حملے

موجودہ اپوزیشن کا مال روڈ پر پاور شو، حکومت وقت پر تابڑتوڑ حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے مال روڈ پر پاور شو کا مظاہرہ، احتجاج میں اپوزینشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو اور دیگر نے حکومتی عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق: پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے مال روڈ پر پاور شو کا مظاہرہ کررہی ہے۔   سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے14کارکنان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے احتجاج کے پہلے سیشن میں اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی ذمہ داران پر شدید تنقید کی۔

 جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نےطاہرالقادری کوخریدنےکی کوشش کی، نوازشریف،شہبازشریف ،راناثناء اللہ اورحواریوں کوسرعام پھانسی دلانی ہے۔ رائےناصرعباس نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نےبیورکریسی اوراداروں کوتباہ وبربادکردیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظوروٹو کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں14شہیداور90افرادزخمی ہوئے۔ اندھیرنگری کےباعث یہاں انصاف ملناممکن نہیں۔ شریف برادان کی پہلےپنجاب اورپھرپاکستان سےچھٹی ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام قاتلوں سے انصاف مانگ رہی ہے۔ شہداءکاخون رائیگاہ نہیں جائے گا۔

مزید دیکھیے: