ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج کا اجتماع 20 کروڑ عوام کی آواز ہے: سید خورشید شاہ

آج کا اجتماع 20 کروڑ عوام کی آواز ہے: سید خورشید شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے متحدہ اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا اجتماع 20 کروڑ عوام کی آواز ہے، حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں جبکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک قائم و دائم رہے اور انصاف ملتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم احتجاج نہیں کر رہے بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت قائم ہو اور ملک میں امیر اور غریب دونوں کو انصاف ملے۔ ہماری منزل اور مقصد ایک ہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی زیر قیادت اپوزیشن کے جلسہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور منظور وٹو سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی جلسہ سے خطاب کریں گے۔