ویب ڈیسک : سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، چاند نظر آگیا، 18فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے حوالے سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے گئے جن میں چاند دیکھنے کے لیے پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ منگل 17 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سپریم کورٹ کے بیان کے مطابق جو شخص بھی ہلال کو دیکھے، وہ قریبی عدالت میں جا کر اپنی گواہی درج کروائے یا متعلقہ حکام سے رابطہ کرے تاکہ اسے عدالت تک پہنچنے میں مدد دی جا سکے۔