ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان میں موسمی صورتحال کیا ہوگی ؛ این ڈی ایم اے نے بتادیا

ماہ رمضان میں موسمی صورتحال کیا ہوگی ؛ این ڈی ایم اے نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ماہ رمضان کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ پیش کر دیا 

  رمضان 2026 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم متوقع ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ، راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی۔رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ 

شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے ۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔دوسرے عشرے کے دوران موسم قدرے گرم ہونے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے ۔ بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے ۔ 

تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان  ہے ۔ شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کی توقع ہے۔جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخر تک گرمی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔