ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر اظہارِافسوس

وزیر اعظم شہباز شریف کا جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر اظہارِافسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خلیل الرحمان خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔

 وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمان خان کا شمار فرض شناس ججوں میں ہوتا تھاجنہوں نے تمام عمر عدل و انصاف کے لئے کام کیا۔

وزیراعظم نے جسٹس خلیل الرحمان خان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس خلیل الرحمان خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے او ر ان کے درجات بلند فرمائے۔