ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش : طارق رحمان نے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

بنگلہ دیش : طارق رحمان نے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے طارق رحمان نے بطور وزیراعظم حلف اٹھا لیا۔

بنگلہ دیش کے صدر  شہاب الدین نے جاتیہ سبھا بھابھن کے ساؤتھ پلازہ ہال میں طارق رحمان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی  احسن اقبال سمیت مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

قبل ازیں، نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے بھی حلف لیا تھا۔

ٰخیال رہے کہ 12 فروری 2026 کو منعقدہ انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اُبھری، جبکہ جماعتِ اسلامی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مجموعی طور پر 77 نشستیں حاصل کیں۔