امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کمپاؤنڈ سات سیلز پر مشتمل ہے، جس کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے ملحق 35/37 کا لان بھی ہے جہاں وہ کتابیں پڑھتے، اخبارات دیکھتے اور دھوپ سیکتے ہیں۔ کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین سمیت دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں جبکہ مسمی اور انار کا جوس بھی دیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار، آلو چپس، انڈہ فرائی اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے، جبکہ شام کے وقت بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، دودھ، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔