سٹی 42 : ضلع باجوڑ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 12 خوارج جہنم واصل کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنادیا گیا، جس پر حملہ آوروں نے دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار نے جامِ شہادت نوش ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے سے قریب رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس میں ایک لڑکی شہید اور7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جن کے لیے فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔