ملک اشرف: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان ہو گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیر تا جمعرات سماعت صبح 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ عدالتی وقفہ صبح 11 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگا۔ جمعہ کے روز ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔
سول اور سیشن عدالتوں میں پیر تا جمعرات سماعت صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگی اور جمعہ کے روز سماعت صبح 9 بجے سے ایک بجے تک رکھی گئی ہے۔