ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف 61 رنز سے جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے اور اس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی اننگز کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کیا، جس پر پانڈیا نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یاوید سے کچھ کہا اور ان کا غصہ واضح طور پر دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں کے جھگڑے پر دلچسپ تبصرے کیے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے لیے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے اہم ہے اور اگر میچ بارش کی نذر بھی ہو جائے تو پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔