ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

ملک میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے 

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع کی جارہی ہے

منگل کے روز موسم کی صورتحال 

   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال،دیر ، سوات ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم، کوہستان، بٹگرام ،و زیر ستان اورگردونواح میں گر ج چمک اور ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان  ہے ۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی توقع ہے  ۔بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بہاولپور، صادق آباد، راجن پور اور گردونواح میں شام/ رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن ،سبی،خضدار،پشین، چا غی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے 

صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے ۔   کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے