ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گٹر میں شہریوں کے گرنے پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اُڑا دیا

City42, Maryam Nawaz, Deputy Commissioner Qasoor OSD,
کیپشن:  File Photo  وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتوکی میں ڈھکن کے بغیر مین ہول میں دو شہریوں کے گر جانے کے واقعہ کو ناقابل برداشت نوعیت کی غفلت قرار دیا، کیونکہ اس گٹر پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب ہونے والے حادثات میں دو شہری جاں بحق ہو گئے۔ مریم نواز نے براہ راست ذمہ دار سرکاری اہلکاروں کو مقدمہ بھگتنے کی ہدایت کی اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر  پتو ، کو او ایس ڈی بنا دیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے گٹر میں گر کر دو شہریوں کی وفات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اُڑا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قصور ضلع کے شہر پتوکی میں کھلے میں ہول میں گر کر دو افرادکے جاں بحق ہونے پر سخت کارروائی کی اور ڈی سی قصوراوراے سی پتوکی کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ 

وزیراعلی مریم کی ہدایت پر   ڈپٹی کمشنر قصور اورنگزیب حیدرکو او ایس ڈی بنا دیا گیااور اے سی پتوکی کو  بھی فی الفور اوایس ڈی بنادیاگیا۔
 پتوکی کے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اورایم اوانفراسٹرکچر اینڈ سینیٹیشن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ 
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے  غفلت کے مرتکب دیگر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کی،۔
پتوکی میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک  خاتون  اور ایک مرد شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ  عوام کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گی۔ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ غیر معمولی ہے، ایسی غفلت اور کوتاہی ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ غفلت کی وجہ سے دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں،سخت کارروائی کی جائے گی۔