ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

گرج چمک کیساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا  تاہم پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں سورج کی کرنوں نے شہر کو گرم کر دیا جس کے باعث سردی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا،  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 فروری کو شہر میں بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم داخل ہو گا جس سے موسم میں مزید تبدیلی آ سکتی ہے۔

لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 261 ریکارڈ کی گئی۔ یو اے ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 580 تک پہنچ گئی جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 387 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صحت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

 شہر  قائد میں موسم کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 24 سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔شہر میں مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

شہر کا فضائی معیار قدرے بہتر ہے تاہم دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے، اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں  شدید سرد رہنے تاہم چترال،دیر ، سوات ، کوہستان، بٹگرام اورگردونواح میں گر ج چمک اور ہلکی بارش ،ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

  پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی توقع ہے،بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، خضدار، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین، چا غی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہےجبکہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

  علاوہ ازیں،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش،ہلکی برفباری کا امکان ہے۔