بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی
کیپشن: File Photo
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کھلاڑی فٹنس کے لیے انجیکشن لگواتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما پر استعفیٰ دینے کے لیے بہت دباؤ تھا اور ان کے انکشافات کے بعد روہت شرما اور ہاردیک پانڈیا بہت غصے میں تھے۔