پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے آفٹر شارکس

Petroleum Goods price increase in Pakistan
کیپشن: Petroleum Goods
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان سےعوام پریشان، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادئیے،کوکنگ آئل اورگھی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ درجہ اول آئل 20روپے اضافے کےبعد440 روپےلٹرہوگیا۔

مہنگائی کے سونامی نے عوام کو پیس کر رکھ دیا۔درجہ دوم کے بعد درجہ اول خوردنی آئل بھی مہنگا ہوگیا۔درجہ اول 20 روپے ،درجہ دوم 6 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا , درجہ اول کا خوردنی آئل 20 روپے اضافے سے 440 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا , درجہ اول 6 روپے اضافے کیساتھ 400 روپے فی لٹر ہوگیا. خوردنی آئل کی قیمتیں بڑھنے پر شہری تبدیلی سرکار سے شدید ناراض, شہریوں  کا کہنا ہے کہ  اب حکومت کیا چاہتی ہے 2 وقت کی روٹی کی بجائے گھاس کھایئں۔

 دوسری جانب  ٹرانسپوٹرزنے کرایوں میں اضافہ کردیا،پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کرنے پر ملک گیرہڑتال کی دھمکی بھی دیدی ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، مرکزی صدر تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ  قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22فروری کو پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔
 جوائنٹ سیکرٹری گڈزٹرانسپورٹ طارق شعیب کہتے ہیں خسارے کے ساتھ ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے ،فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں 10 فیصد تک کا اضافہ کردیا، ادھر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان ریلوے پر بھی کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا،ریلوے کو ٹرینیں چلانے کیلئے ڈیزل کی مد میں روزانہ36لاکھ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔