ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک سٹار کے گھر ڈکیتی کی واردات

ٹک ٹاک سٹار کے گھر ڈکیتی کی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14میں شامل  ٹک ٹاک اسٹار اور بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی رہنماسونالی پھوگٹ کےگھر ڈکیتی ہوگئی۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی پھوگٹ کی جانب سے ہریانہ پولیس کو ڈکیتی کی شکایت درج کرائی گئی ہے جس کے مطابق وہ چند دنوں کے لیےگھر سے باہر گئی ہوئی تھیں اور واپسی پر ان کےگھر سے متعدد قیمتی اشیاء غائب ہیں۔

پولیس کے مطابق سونالی کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو ان کے گھر سے سونےکے زیورات، 10 لاکھ بھارتی روپے اور ان کے ذاتی پسٹل سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کرلےگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گھر میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا ہوا ہے تاہم ڈاکو جاتے ہوئے کیمرے کی ریکارڈنگ ڈیوائس بھی ساتھ لے گئے۔

خیال رہےکہ سونالی پھوگٹ بگ باس کے رواں سیزن میں شامل تھیں تاہم گذشتہ دنوں وہ مقابلے سے باہر ہوگئی تھیں۔

سونالی پھوگٹ معروف ٹک ٹاک اسٹار بھی ہیں اور 2019 کے ریاستی الیکشن میں انہوں نے ہریانہ سے بی جے پی کی جانب سے الیکشن بھی لڑا تھا تاہم وہ ناکام رہی تھیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer