طلبا و طالبات کی موجیں ختم، امتحانات کا شیڈول جاری

طلبا و طالبات کی موجیں ختم، امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 16 سے 31 مئی کے دوران منعقد کروائے گا جبکہ نتائج کا اعلان دس جون کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کردیا۔ صوبہ بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 16 سے 31 مئی تک لیا جائے گا۔ نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ انگلش، حساب، سائنس، اردو، کمپیوٹر، تاریخ ، جغرافیہ اور معاشرتی علوم کا پیپر ہوگا۔ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپر پیک فراہم کرے گا۔

پہلی اور دوسری جماعت کا امتحان زبانی سوال جواب کے ذریعے ہوگا۔ تیسری سے آٹھویں جماعت کا امتحان پچاس نمبر کا لیا جائے گا ۔پیک حکام کے مطابق 25 سوالات دیئے جائیں گے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے۔ باقی پچاس نمبرز ہوم ورک کے شامل کیے جائیں گے۔ پیک حکام نے امتحانات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک اور انٹر کے امتحان کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ پی بی سی سی کےمطابق تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک کے امتحانات تیس روز میں لئےجائیں گے،نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔

اسی طرح انٹر میڈیٹ کا سالانہ امتحان 12 جون سے شروع ہوگایہ امتحان بھی تیس روز میں لیا جائے گا۔انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔