ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل کورٹس، آج مجموعی طور پر 383 مقدمات کا فیصلہ

ماڈل کورٹس، آج مجموعی طور پر 383 مقدمات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور سمیت پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری، ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 383 مقدمات کا فیصلہ کیا۔
 ججز کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق سترہ فروری کو 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے33اور منشیات کے51مقدمات یعنی84مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تمام عدالتوں نے کل551گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے9اور منشیات کے25، اسلام آباد میں منشیات کے 2 ، سندھ میں قتل کے13اور منشیات کے16، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 9اور منشیات کے7بلوچستان میں قتل کے 2 اور منشیات کے1 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ 1 مجرم کو سزائے موت 7 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی دیگر 19 مجرمان کو کل59 سال27ماہ اور33 دن قید اور2941605روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 132دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے167مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے523گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر75مجرمان کو 56سال 16ماہ قید اور795070 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer