سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) گزرتے وقت کا ہر دن خواتین میں فیشن کے نت نئے رجحانات لے کر نمودار ہوتا ہے اور گولڈ جیولری کی بڑھتی مقبولیت اکیسویں صدی کے انہی رجحانات میں سے ایک ہے۔

خواتین کے ساتھ ساتھ نو عمر لڑکیاں بھی خود کو سب سے منفرد نظر آنے کیلئےگولڈ کی جیولری کا انتخاب کرنے لگی ہیں۔ یہی نہیں خواتین زیورات کی بڑھتی مقبولیت سے متاثر ہو کر ان زیورات کی نقل کر کے پہننے لگی ہیں جو اصلی زیور سے بہت کم داموں میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک سو روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت نوے ہزار آٹھ سو پچاس روپے رہی اور اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تراسی ہزار دو سو پچاس روپے رہی۔

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قمتوں میں معمولی کمی صارفین کو صرافہ بازاروں کی جانب متوجہ نہ کرسکی، تاحال سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث خواتین صارفین نے صرافہ بازاروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قوت خرید میں کمی اور سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔