ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما رانا مشہود اور نیب آمنے سامنے

لیگی رہنما رانا مشہود اور نیب آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور چو دھری :  لیگی رہنما رانا مشہود احمد نے نیب میں دوبارہ طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں  چیلنج کر دیا۔
درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر کے اختیارات سے تجاوز سے متعلق قانون وضع کیا گیا ہے،نیب پہلے ہی طلب کر کے انکوائری کر چکا ہے،نیب کو مکمل ریکارڈ بھی فراہم کر چکے ہیں۔

رانا مشہود احمدنے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب 2017 میں انکوائری بند کر چکا، دوبارہ طلب کیا گیا ہے،درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نیب طلبی کا نوٹس غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے،درخواستگزار کے خلاف نیب کی انکوائری فوری روکی جائے۔

دوسری جانب لیگی رہنمارانامشہوداحمد کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا،درخواست میں وزارت داخلہ، ڈائریکٹر امیگریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ نیب نے2017 میں انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer