پیبل بریکرز نے ہمدان ایبک پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیبل بریکرز نے ہمدان ایبک پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پیبل بریکرز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو آدھے گول سے شکست دے کر ہمدان ایبک پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

لاہور پولو کلب میں ہونے والے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، میچ ختم ہونے سے 15 سیکنڈ قبل ثاقب خان خاکوانی نے دلکش گول کرکے پیبل بریکرز کو ساڑھے چھ کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی دلادی۔

فاتح ٹیم کے لئے خوان کروز لوساڈا نے چار، حمزہ معاذ نے دو اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول اسکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے متیاس نے تین، احمدعلی نے دو اور راجہ تیمور نے ایک گول کیا۔

غیرملکی پولو کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان آنے والی خواتین نے لاہوریوں کی مہمان نوازی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذندہ دلوں کے شہر میں ان کو اپنے گھر جیسا ماحول ملا ہے۔  

لاہور پولو کلب کے صدر اور ٹورنامنٹ سپانسر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہور میں کھیلنے سے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوا ہے۔  

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور لاہور امریکی قونصلیٹ مسٹرٹیڈ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔