لاہوریوں کے لیے اچھی خبر، جشن بہاراں کی تقریبات کا اعلان کردیا گیا

لاہوریوں کے لیے اچھی خبر، جشن بہاراں کی تقریبات کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ضلع انتظامیہ نے سپرنگ فیسٹیول کے پروگرامز کا کیلنڈر جاری کردیا، سپرنگ فیسٹول آج سے 28 مارچ تک جاری رہے گا، پہلے روز لیک سٹی میں رفیع پیر تھیٹر کی جانب سے پتلی تماشے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آج سے شروع ہونے والے سپرنگ فیسٹیول میں رفیع پیرتھیٹر، لاہور لیٹریری فیسٹیول پینٹنگ نمائش، انگلش ڈرامہ، پاکستان میلہ چراغاں، پتلی تماشہ، سرکس، پنجابی فیسٹیول، سیون اپ فیسٹیول، بچوں کا ڈرامہ، عورت مارچ، صوفی رنگ، مشاعرہ، کارشو، حبیب جالب میلہ، میوزیکل فنکشن، فیملی فیسٹول، برڈ شو، کٹ فلاور مقابلہ، شان پاکستان کانفرنس، آتش بازی، لنٹیرین شو، لاہور میراتھن، بینڈ پریڈ، ایئروپلین شو، ڈرامہ جادو کا چراغ اور سپرنگ فلاور شو جیسے پروگرامز جاری ہیں۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ لاہور سپرنگ فیسٹول کی صورت میں شہریوں کو صحت مند تفریح فراہم کرے گی، الحمرا آرٹس کونسل، والڈ سٹی، پی ایچ اے اور دیگر محکمے بھی ضلع انتظامیہ کے سپرنگ فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے جاری کردہ کیلنڈر کی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے۔

اس کیلنڈر کو کمشنر آفس، الحمرا آفس، پی ایچ اے، ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ، لاری اڈوں اور شہر کے پارکوں میں لگایا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے اے ڈی سی فنانس لاہور، اے سی ایچ آر اور اسٹنٹ کمشنرز کو تمام پروگرامز کی سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی ہے۔