ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرکوں کی ہڑتال، صنعتکار اور تاجر بھی سامنے آگئے

Truk Drivers protest strike, Traffic rules violation, city42, Lahore Chamber of Commarce, Rafeem urrahman Sehgal.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ٹرکوں اور ٹرالرز کے مالکان کی ہرتال پیچیدہ صورت اختیار کر گئی، ہڑتال کے سبب مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور تاجر یکساں متاثر ہو رہے ہیں۔ پنجاب مین ٹرکوں اور ٹرالرز کے مالکوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کر کے ہڑتال ختم کر دی ہے لیکن   سندھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری  ہے۔

اس صورتحال مین صنعتکار اور تاجر بھی بول پڑے؛ لاہور چیمبر آف کامرس میں آج لاہور کی صنعتی اور تاجر برادری کے منتخب نمائندوں نے گڈز ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے پیدا ہو گئی پیچیدہ صورتحٓل پر تشویش کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس مین بات کرنے والے تاجر اور صنعتکار  رہنماؤں نے  وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرکے ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہور چیمب کے صدر رفہیم الرحمٰن سہگل نے پریس کانفرنس میں کہا ملک میں معیشت کا پہیہ رک گیا ہے۔ حکومت معاملے کی نزاکت کو سمجھے ۔
 گڈز ٹرانسپورٹرز کی سندھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہڑتال پر لاہور چیمبر آف کامرس میں ہونےوالی پریس کانفرنس میں صدرلاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل ،سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے بات کی۔ سابق سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان ریاض شاہد تاجک،عامر علی،سلمان علی، آصف ملک،  پیاف کے وائس چیئرمین نصر اللہ مغل ، رانا نثار ،عصمت اللہ نیازی،باؤ عرفان بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہو چکی ہے۔ باقی صوبوں اور وفاقی سطح پر مسائل بدستور موجود ہیں۔ ان مسائل کو جلد حل کیا جانا چاہئے۔ 

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا، بندرگاہوں پردرآمدی اور برآمدی سامان رکاہواہے،صوبوں میں خام مال کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔صنعتوں کو خٓم مال کی ترسیل بند ہے۔ خٓم مال کی کمی ہونے سے مینوفیکچررز کی  کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل متاثر، شدید بحران کا خدشہ ہے۔ٹرانسپورٹ کی بندش سے ملکی معیشت کا پہیہ رک سکتا ہے۔

صدر لاہور چیمبر کے رہنماؤں نے  وفاقی حکومت اور سندھ  حکومت سے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی اور  کہا  ہڑتال کی وجہ سے کراچی کی بندرگاہوں پر تاجروں کو بھاری ڈیمرج کا سامنا ہ کرنا پڑ رہا ہے، یہ نقصان مینوفیکچرنگ اور تیار مال کی ترسیل میں رکاوٹوں اور  تاخیر سے الگ ایک بھاری مسئلہ ہے۔

صنعتکاروں اور تاجروں کے نمائندوں نے حکومتوں سے درخواست کی کہ ٹرکوں اور ٹرالرز پر جرمانوں میں نرمی کی جائے۔ وائلیشنز پر  ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔ معاشی استحکام کیلئے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔