ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپس متعارف کرانے کی تجویز

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپس متعارف کرانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپس متعارف کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت ٹیکنیکل اور زراعت کے مضامین کو نصاب کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 اس اہم معاملے پر مشاورت کے لیے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی بی سی سی کا اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں میٹرک کی سطح پر مضامین کی گروہ بندی، متبادل تعلیمی راستوں اور اعلیٰ تعلیم میں داخلے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں انٹرمیڈیٹ کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس کے دوران میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کی مساوات، غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات اور جنرل و ووکیشنل تعلیم سے متعلق نکات زیر بحث آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت کے گروپس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں داخلوں کے امکانات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں تعلیمی اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے قومی سطح پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔