ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن اے آئی نے گوگل کے نینو بنانا کے مقابلے میں نیا اے آئی امیج ماڈل متعارف کرادیا

اوپن اے آئی نے گوگل کے نینو بنانا کے مقابلے میں نیا اے آئی امیج ماڈل متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوپن اے آئی نے گوگل نینو بنانا کے مقابلے میں اپنا نیا اے آئی امیج ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

2025 کے دوران آرٹی فیشل انٹیلی جنس امیج جنریشن ماڈلز مسلسل بہتر بنائے گئے اور گوگل کا اے آئی امیج ماڈل نینو بنانا تو لوگوں نے خوب پسند کیا۔ اس کے مقابلے میں معروف کپمنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی امیج ماڈل متعارف کرایا ہے۔جسے جی پی ٹی امیج ماڈل 1.5  کہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی ہدایات پر زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ کر زیادہ تفصیلی تصاویر تیار کرتا ہے۔

یہ نیا امیج ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی سائیڈ بار میں چیٹ جی پی ٹی فار امیجز کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔اس میں صارفین کو پری سیٹ اسٹائلز اور ٹرینڈنگ ڈیزائنز دستیاب ہوں گے۔

اوپن اے آئی نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بہت سے لوگ چیٹ جی پی ٹی میں کسی تحریری پروموٹ کو تصویر میں بدلنےکے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن چیٹ انٹرفیس کو اس مقصد کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تصاویر کی تیاری اور ایڈیٹنگ ایک مختلف قسم کا ٹاسک ہے اور اس کے لیے ایک مختص اسپیس ہونا چاہیے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل سابقہ ماڈل کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تیز ہے اور ہدایات پر زیادہ بہتر طریقے سے عمل کرسکتا ہے۔اس نئے ماڈل سے اے آئی تصاویر میں ٹیکسٹ کو زیادہ بہتر طریقے سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ جس میں سابقہ ماڈل ناکام رہتا تھا۔