ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش : پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

بنگلہ دیش : پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلیم رضا : بنگلہ دیش کے پرانے ڈھاکہ کے علاقے اسلام باغ میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

ڈھاکہ فائر سروس ہیڈ کوارٹر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر سروس کے 6 یونٹس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں,آگ چیئرمین گھاٹ علاقے میں لگی۔

بعد ازاں صدیق بازار سے مزید 3 فائر فائٹنگ یونٹس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ کسی جانی نقصان کی بھی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے, ریسکیو آپریشن جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔