ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف اقسام کی آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کیلئے ٹیکس ریٹ مقرر

مختلف اقسام کی آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کیلئے ٹیکس ریٹ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس نظام میں نمایاں فرق واضح کر دیا، مختلف آمدنیوں پر علیحدہ ٹیکس ریٹ مقرر کر دیے گئے۔

 نان فائلرز پر مختلف مالی لین دین پر دوگنا تک ٹیکس عائد کیا جائے گا تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع اور شفاف بنایا جا سکے۔

بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد کیش نکالنے پر نان فائلرز سے 0.8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,سیونگ اکاؤنٹ کے منافع پر فائلرز سے 20 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 40 فیصد ٹیکس عائد ہوگا,ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ادائیگیوں پر نان فائلرز سے 10 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,پرائز بانڈ اور لاٹری جیتنے پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس شرح 30 سے 40 فیصد تک مقرر کی گئی ہے۔

اساتذہ اور دیگر سروس فراہم کرنے والوں پر ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ہوگا,ڈیویڈنڈ انکم پر فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,بونس شیئرز کے اجرا پر نان فائلرز پر 20 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا,25 ہزار روپے سے زائد بجلی کے بل پر نان فائلر گھریلو صارفین سے 7.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,شادی ہال اور تقریبات کے بلز پر فائلرز کے لیے ریفنڈیبل، نان فائلرز کے لیے نان ریفنڈیبل ٹیکس ہوگا,ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کو فروخت پر نان فائلرز سے 2 فیصد، جبکہ ریٹیلرز سے 2.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا,سروسز کی برآمدات پر فائلرز اور نان فائلرز دونوں کے لیے یکساں 1 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شامل افراد کو نمایاں مالی سہولتیں حاصل ہوں گی، جبکہ نان فائلرز کے لیے اضافی ٹیکس دباؤ رہے گا تاکہ ٹیکس کی شفافیت اور ریونیو میں اضافہ ممکن ہو۔