یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا

یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین: یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانیوں کو ایران میں گرفتار کر کہ ابتدائی تفتیش کے بعد قیدیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 افراد کا تعلق پنجاب، 3 کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان سے ہے۔ گرفتار افراد کو انچارج راہداری گیٹ تفتان امیر حمزہ میرا نزئی کے حوالے کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے بعد قیدیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا تھا۔