ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کو تیار،ن لیگ کا بڑافیصلہ

پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کو تیار،ن لیگ کا بڑافیصلہ
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ارکان سے دستخط کروا لیے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا گرین سگنل دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف 36 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا قوی امکان ہے اور ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ن لیگی قیادت کی منظوری کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔