ویب ڈیسک :بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول کی ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح 11 بجے پیش آیا جس کے بعد اسکول کے دیگر طالبعلم اور اساتذہ وہاں جمع ہوگئے تاہم پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے زخموں پر مرہم پٹی کی گئی۔
پولیس سے بات کرتے ہوئے بچی نے بتایا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا، ٹیچر نے پہلے اسے کاغذ کاٹنے والی قینچی سے مارا پھر بال کھینچے پھر ٹیچر نے اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ٹیچر کو اسکول سے نکال کر واقعے کی تحقیقات شر وع کردی ہیں۔