ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور 19 دسمبر کو ہائیکورٹ طلب

سی سی پی او لاہور 19 دسمبر کو ہائیکورٹ طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف) سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو 19 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا،عدالت نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو 19 دسمبر کو طلب کرنے کا تحریری حکم جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم نے سی سی پی او لاہور کو 19 دسمبر صبح نو بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم دیا، عدالت نے لاء افسر کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم غلام علی اکبر کی درخواست ضمانت میں حکم جاری کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے تمام کارروائی کو پولیس ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے پر سی سی پی او کو طلب کیا،  ملزم نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔