ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 13 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

 پنجاب حکومت نے 13 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے 13 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی، وجیع اللہ کنڈی اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو گریڈ 21 دیدیا گیا، ثمن رائے سمیت 11 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔

سیکرٹری لٹریسی وجیع اللہ کنڈی او سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ کمشنر سرگودھا مریم خان، ڈی جی ایم ڈی اے ملتان قیصر سلیم اور سلوت سعید کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ سلوت سعید کوترقی دے کر ڈی جی پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ، سیکرٹری انڈسٹریز سہیل اشرف اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔

سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات مسرت جبین، سپیشل سیکرٹری خزانہ چودھری محمد علی رندھاوا اور معظم اقبال سپرا کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ معظم اقبال سپرا کو ترقی دے کر ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم لگا دیا گیا ہے۔

ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے اور سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ظہیر حسن کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے مذکورہ افسران کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔