ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اکتوبر سے پتنگوں اور ڈور کی تیاری کا آغاز،پنجاب حکومت کا آئندہ برس بسنت منانے کا فیصلہ

 اکتوبر سے پتنگوں اور ڈور کی تیاری کا آغاز،پنجاب حکومت کا آئندہ برس بسنت منانے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبہ بھر میں بسنت کا تہوار منانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق بسنت کے انعقاد کے لیے باقاعدہ انتظامی اور قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال اکتوبر سے پتنگوں اور ڈور کی تیاری و پروڈکشن شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ پتنگ سازی کے لیے مخصوص مقامات مختص کرنے کا انتظامی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں قابو میں رکھنے کے لیے بھی خصوصی لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ تہوار کے دوران شہریوں کو مناسب قیمتوں پر پتنگیں اور ڈور دستیاب ہو سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت تہوار کے انعقاد اور پتنگ بازی کے حوالے سے پنجاب حکومت باقاعدہ قانون سازی کرے گی۔ حفاظتی اقدامات، پتنگ بازی کے ضوابط اور دیگر ضروری شرائط کو قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔

حکومت کے منصوبے کے مطابق آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں صوبہ بھر میں منظم انداز میں بسنت منانے کی تجویز ہے۔ بسنت کے لیے مخصوص مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

پنجاب میں بسنت کے حوالے سے پہلے ہی پتنگ سازی، فروخت اور پتنگ بازی کے لیے ضوابط وضع کیے جا چکے ہیں، جن کا مقصد تہوار کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بسنت کو محفوظ اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے انتظامی اداروں کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، جبکہ خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی اور قانونی کارروائی کا نظام وضع کیا جائے گا۔