ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ریس کورس پولیس نے غیر قانونی شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بنادی،5 ملزمان گرفتار

ویمن ریس کورس پولیس نے غیر قانونی شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بنادی،5 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ویمن ریس کورس پولیس نے غیر قانونی اور خطرناک شیشہ ڈور کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او آمنہ جمیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کی، جہاں سے ملزمان کو شیشہ ڈور کے کارٹن سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 40 تیار شیشہ ڈور کی چرخیاں، دھاگہ اور ڈور بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش شیشہ ڈور تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں علی حسن، منیب، ندیم، بوٹا اور شاہد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خطرناک شیشہ ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔