ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر پلیئرز کو رکھنا چاہیے تھا ؛کامران اکمل،نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے ؛سابق کرکٹر عبدالرزاق اور سرفراز احمد

امید ہے پاکستان اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیت کر لائے گا ؛ سرفراز احمد

 سینئر پلیئرز کو رکھنا چاہیے تھا ؛کامران اکمل،نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے ؛سابق کرکٹر عبدالرزاق اور سرفراز احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کامران اکمل نے کہا ایشیا کپ کے لیے سینئر پلیئرز کو رکھنا چاہیے تھا ، میرٹ پر عمل نہیں کیا گیا جبکہ سابق کرکٹر عبدالرزاق اور سرفراز احمد  نے کہا نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا اچھی بات ہے

ایمکس ٹریول کے 25 سال مکمل  ہوگئے ،  ایمکس ٹریول کی تقریب میں قومی کرکٹرز  بھی شریک ہوئے جہاں پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی 

کامران اکمل نے  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ٹیم اعلان ہونے کے بعد تبدیلی گنجائش کوئی نہیں ہے،ٹرائی سیریز کیلئے یہ ٹیم درست ہے لیکن ایشیا کپ کیلئے نہیں،ایشیا کپ کے لیے ٹیم سوچ سمجھ کر بنانی چاہیے تھی،بھارت کیخلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانا چاہیے تھا،ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کو پیش نظر رکھنا چاہیے تھا ،ایشیا کپ کے لیے سینئر پلیئرز کو رکھنا چاہیے تھا ،سسٹم خراب ہوگیا ہے، میرٹ پر عمل نہیں کیا گیا 

ساتھ آٹھ سال سے بلنڈر مار رہے تھے ، یہاں بھی مارا گیا ،بابر اور رضوان کو ٹیم میں جگہ دینی چاہیے تھی،کرکٹ کی طرف دھیان نہیں ہے
سابق کرکٹر عبدالزاق  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے ،نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا اچھی بات ہے،نئے لڑکے پرفارمنس بھی دے رہے ہیں،میں سمجھتا ہوں پرفارمنس کی بنیاد پر لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے اور ایسا ہی ہوا ہے،امید ہے یہی ٹیم ٹرائی سیریز اور ایشیاء کپ میں پرفارم کرے گی،بھارت کے خلاف میچ اچھا ہوگا سخت محنت کی ضرورت ہے،ٹیم جارہانہ کھیل پیش کررہی ہے جیسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ،پاور ہیٹرز پر کام کررہے ہیں حسن نواز جیسے پاور ہٹرز ٹیم میں آئیں گے
سابق کپتان سرفراز احمد نے  گفتگو  کرتے ہوئے کہا ،ایمکس ٹریول کا 25 سال کا بہترین سفر رہا ،رافع اور آصف بھائی ، حج و عمرہ سمیت ٹریولنگ میں نئی جدت لائی ،ایمکس ٹریول کی مزید کامیابیوں کے کیے دعاگو ہوں،گزشتہ تین چار سالوں میں نئی ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے ،حسن نواز ، حسین طلعت ، صائم ایوب سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا،اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، امید ہے قومی ٹیم ٹرائی نیشن اور ایشیا کپ جیت سکتی ہے،یو اے اے کی پچز پر پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے،فخر زمان میچ ونر، گزشتہ کچھ عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں،امید ہے پاکستان اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیت کر لائے گا ،اولمپک میں کرکٹ کا شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے