ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی, 6 دنوں کے دوران فی تولہ سونا 6200 روپے اور عالمی سطح پر فی اونس سونا 62 ڈالر تک سستا ہوگیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا 36 ڈالر اور فی تولہ 3600 روپے، منگل کو 5 ڈالر اور 500 روپے، بدھ کو 2 ڈالر اور 200 روپے جبکہ جمعہ کو 10 ڈالر اور ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی۔

 آل صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوا، جمعرات کو 14 اگست کی تعطیل کی وجہ سے مارکیٹیں بند تھیں۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 روز میں مجموعی طور پر پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6200 روپے جبکہ عالمی سطح پر 62 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ہفتہ کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 3335 ڈالر رہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 6 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں مجموعی طور پر چاندی کی فی اونس قیمت 0.18 ڈالر اضافے سے 37.98 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ نرخ 24 روپے اضافے سے 4037 روپے پر آگئے۔