ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو

’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔

عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔

اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد آفریدی کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلا۔

عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا کہ 2006 کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی سے لاہور کی پرواز میں شاہد آفریدی نے ان کے بال بگاڑے اور ان کے ساتھ مذاق کیا، جس پر وہ برہم ہوگئے۔

عرفان پٹھان نے ایک بھارتی پروگرام میں کہا کہ’2006 میں ہم کراچی سے لاہور جا رہے تھے۔ دونوں ٹیمیں ایک ہی پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔ آفریدی آیا اور میرا سر تھپتھپایا اور بال بگاڑ دیے۔ اس نے مجھ سے کہا، ”کیسا ہے بچے؟“ میں نے سوچا کہ یہ کب سے میرا باپ بن گیا۔‘

عرفان نے کہا، ’میں نہ ان سے بات کر رہا تھا اور نہ ہی کچھ کہہ رہا تھا۔ اس کے بعد آفریدی نے مجھے کچھ برے الفاظ کہے۔ اس کی سیٹ میرے قریب ہی تھی۔‘

عرفان پٹھان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا، ’اس وقت پاکستان کے آل راؤنڈر عبدالرزاق میرے ساتھ بیٹھے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ یہاں کس قسم کا گوشت ملتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ مختلف جانوروں کا گوشت مل جاتا ہے۔

 اس پر میں نے پوچھا کہ کیا کتے کا گوشت بھی ملتا ہے؟ یہ سن کر رزاق حیران ہوئے اور بولے، ”ارے عرفان یہ کیوں کہہ رہے ہو؟“ میں نے کہا کہ (آفریدی) نے کتے کا گوشت کھایا ہے، تبھی تو اتنی دیر سے بھونک رہا ہے‘۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ عرفان پٹھان کی جانب سے برسوں پرانے واقعات کو توڑ مروڑ کر بیان کرنا دراصل پاکستان مخالف بیانیے کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ ایک جانب وہ اپنی ہی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کے کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔