مزید 13 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

Civil Awards, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مزید 13 شخصیات کو زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر کارکردگی پر سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے تین پرنسپل سیکرٹریز کو سول ایوارڈ دیا جائے گا جن میں ناصر محمود کھوسہ، جاوید اسلم اور فواد حسن فواد شامل ہیں۔ یہ شخصیات بطور وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ 2013ء تا 2017ء پرنسپل سیکریٹریز رہ چکے ہیں۔

 اس کے علاوہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ واحد مسکاتیا، سعید اللہ والا اور آمنہ گنی کو ستارہ امتیاز عطاء کیا جائے گا۔ 

 اسی طرح زاہد سعید، ڈاکٹر ضیاء خان اور سلیم رزاق تابانی، حسن سعید، راحیل احمد صدیقی اور حلینہ اقبال سعید کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

 ان تمام شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2024ء کو ہوگی۔