فلیٹیز ہوٹل کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندے سراپا احتجاج

فلیٹیز ہوٹل کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندے سراپا احتجاج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : فلیٹیز ہوٹل کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندے سراپا احتجاج، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈاُٹھاے سید فاران جاوید کی سربراہی میں احتجاج کیا۔
 مظاہرین عدالتوں میں سیاست نامنظور، عدلیہ میں اشرافیہ کی اجارہ داری نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا عدالتوں میں وکلا کی اجارہ داری ہے ،جو اضافی فیس وصول کر رہے ہیں۔ وکلا کروڑوں روپے لے کر سیاست کو چمکا رہے ہیں، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے،عدالتوں میں سیاست اور گٹھ جوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی اداروں سے غلطیاں ہوئیں، لیکن اداروں کو کھوکھلا کر کے سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کر دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer