وسیم احمد : پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفی منظور کر لیا ۔
فاسٹ بائولر احسان اللہ کی انجری بارے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی ۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق احسان اللہ کے علاج میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔احسان اللہ کے آپریشن کرانے میں بھی جلد بازی کی گئی۔ احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی بھی غلط تشخیص کی گئی۔
رپورٹ موصول ہونے پر ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفا دے دیا تھا ۔