ویب ڈیسک : پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ نے عمران خان سے لائیو سیشن میں کچھ سوالات کیے اور اسکی ویڈیو اپنے ٹوٹیر اکائونٹ پر شیئر کی ۔
اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے اداکار نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا میں آپ کا 2009 سے مداح ہوں جب آپ اقرا یونیورسٹی میں لیکچر دینے آئے تھے، ایم کیو ایم کا مشکل دور بھی گزارا اور آپ کا ساتھ دیا انشاء اللہ آگے بھی دیں گے۔
منیب نے سوال کیا کہ فاشسٹ حکومت جو آپ کو عدلیہ کے ذریعے ایک طرف کرنا چاہ رہی ہے، اگر یہ نہیں کر پاتی اور فاشزم میں اندھی ہوکر یہ آپ کی گرفتاری کی طرف جاتی ہے تو پی ٹی آئی کو کون لیڈ کرے گا اور کارکنان کے لیے کیا لائحہ عمل ہوگا؟
My questions from Former PM Imran khan on live meeting !@ImranKhanPTI ❤️❤️❤️ pic.twitter.com/9nHApZZamT
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) August 13, 2022
عمران خان نے جواب میں کہا 25 مئی کو جس طرح کا ظلم لوگوں پر کیا گیا، میں نے کبھی پاکستان میں ایسا نہیں دیکھا کہ جن شہریوں پر کوئی مقدمہ نہیں ان کے گھر رات دو دو بجے چھلانگیں مار کے پولیس جارہی ہے، فیملی پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، یہ صرف ایک ڈری ہوئی حکومت کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا یہ ان کے حربے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو غدار بنادیا جائے اور اسے گرفتار کرلیا جائے، غدار وہ بنارہے ہیں جس نے اس ملک کا پیسہ چوری کیا اور باہر اربوں روپے کی پراپرٹی بناکر بیٹھے ہیں۔